بارشوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

Lahore Weather Forecast
فائل فوٹو
Updated | Published August, 14 2026 |
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) جشنِ آزادی کے موقع پر لاہور سمیت ملک بھر کے مختلف علاقوں میں موسم نے کروٹ بدل لی۔

محکمہ موسمیات نے لاہور اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی۔

باغوں کے شہر لاہور میں یومِ آزادی کے روز موسم خوشگوار ہوگیا، شہر کے مختلف علاقوں میں آسمان جزوی طور پر ابر آلود ہے جبکہ بعض مقامات پر ہلکی بارش بھی ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج دن بھر بارش کے 60 فیصد امکانات موجود ہیں، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 اور کم سے کم 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس کے مطابق لاہور میں تقریباً 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی 15 اگست تک گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش متوقع ہے۔

اس کے علاوہ مردان، صوابی، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، خیبر، مہمند اور کرم میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے بارشوں کے ممکنہ اثرات کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے بتایا کہ حساس پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ موجود ہے، جبکہ مردان اور صوابی کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ بھی پیدا ہوسکتا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور دریاؤں، ندی نالوں اور برساتی نالوں کی مسلسل نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس میں 23 انسپکٹرز کی بھرتی کا اعلان

محکمہ موسمیات اور انتظامیہ نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز، بالخصوص پہاڑی اور نشیبی علاقوں میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے تاکہ ممکنہ بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جاسکے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.80 ▲ 0.06
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.26 ▲ 0.20
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.61 ▼ 0.08
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.22 ▲ 0.16
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▲ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.20 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 455,612 ▼ 3,025
Gold 22K Per Tola 417,644 ▼ 2,773
Gold 21K Per Tola 398,660 ▼ 2,647
Gold 18K Per Tola 341,709 ▼ 2,269
Silver Per Tola 6,757 ▼ 114
Platinum Per oz (USD) 1,746 ▼ 16.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 324.98 ▼ 0.94
Diesel HSD Per Litre 247.82 ▲ 0.48
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.27 ▼ 0.41
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں