جشنِ آزادی کی خوشیاں فائرنگ کی نذر، 94 افراد زخمی

Karachi Aerial Firing
فائل فوٹو
Updated | Published August, 14 2026 |
کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں جشنِ آزادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ کے واقعات نے خوشیوں کو غم میں بدل دیا، شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 94 افراد زخمی ہوگئے،

تفصیلات کے مطابق جشنِ آزادی کے موقع پر کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے واقعات رپورٹ ہوئے، جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ میں ملوث 30 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

رپورٹس کے مطابق پولیس نے سائٹ سپر ہائی وے، سچل، گلستانِ جوہر اور گلشنِ اقبال کے علاقوں میں کارروائیاں کیں، جہاں سے ہوائی فائرنگ میں ملوث 10 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

اسی طرح ضلع غربی میں پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے 4 ملزمان کو حراست میں لیا، جبکہ ضلع وسطی میں کارروائی کے دوران 16 افراد گرفتار کیے گئے، گرفتار ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں میں 56 مرد، 15 خواتین، 15 بچے اور 8 بچیاں شامل ہیں، زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے مختلف سرکاری اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق سول اسپتال میں 27، جناح اسپتال میں 36 جبکہ عباسی شہید اسپتال میں 32 زخمی لائے گئے۔ زخمیوں میں بعض افراد کو گولیاں لگنے کے باعث طبی امداد فراہم کی گئی۔

پولیس حکام کی جانب سے شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ جشن یا کسی بھی موقع پر ہوائی فائرنگ نہ کی جائے کیونکہ اس کے نتیجے میں بے گناہ شہریوں کی جانیں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بم حملے میں فیض آباد کے میئر حبیب الرحمٰن جاں بحق

پولیس کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جشنِ آزادی کے دوران شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کی جانب سے نگرانی بھی جاری ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.80 ▲ 0.06
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.26 ▲ 0.20
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.61 ▼ 0.08
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.22 ▲ 0.16
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▲ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.20 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 455,612 ▼ 3,025
Gold 22K Per Tola 417,644 ▼ 2,773
Gold 21K Per Tola 398,660 ▼ 2,647
Gold 18K Per Tola 341,709 ▼ 2,269
Silver Per Tola 6,757 ▼ 114
Platinum Per oz (USD) 1,746 ▼ 16.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 324.98 ▼ 0.94
Diesel HSD Per Litre 247.82 ▲ 0.48
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.27 ▼ 0.41
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں