پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل کے دفتر پر مسلح افراد کی فائرنگ

پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل کے دفتر پر گولیوں کی بوچھاڑ
پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل کے دفتر پر مسلح افراد کی فائرنگ کے بعد پولیس نے کاروائی شروع کردی/فائل فوٹو
Updated 13 گھنٹے قبل | Published August, 10 2026 |
کراچی: (ویب ڈیسک) شہر قائد کے علاقے کلفٹن بلاک 5 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل کے مرکزی دفتر پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی تاہم واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کار میں سوار مسلح حملہ آوروں نے قادر پٹیل کے مرکزی دفتر پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ حملہ آوروں نے دفتر کے اس دروازے کو نشانہ بنایا جہاں سے قادر پٹیل کا آنا جانا رہتا ہے۔

فائرنگ کے نتیجے میں متعدد گولیاں دروازے کو چیرتی ہوئی دوسری جانب تک جاپہنچیں تاہم واقعے کے وقت کسی شخص کے زخمی یا جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ فرانزک ٹیم نے بھی جائے وقوعہ کا معائنہ شروع کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: عبداللہ طاہر قتل میں ملوث دوسری خاتون بھی گرفتار

پولیس اور فرانزک ماہرین نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول جمع کیے اور فائرنگ کے شواہد کا جائزہ لیا۔ واقعے کی وجوہات اور حملہ آوروں کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.80
🇪🇺 Euro EUR → PKR 319.89 ▼ 0.12
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.40 ▼ 0.03
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.92 ▲ 0.28
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.37
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 452,150 ▲ 10,353
Gold 22K Per Tola 414,471 ▲ 9,490
Gold 21K Per Tola 395,632 ▲ 9,059
Gold 18K Per Tola 339,113 ▲ 7,765
Silver Per Tola 6,616 ▲ 215
Platinum Per oz (USD) 1,755 ▲ 21.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 327.62
Diesel HSD Per Litre 247.42
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.95
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں