فیلڈ مارشل سے کینیڈین وزیر خارجہ کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر گفتگو

چیف آف ڈیفنس فورسز و آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے ملاقات کی ہے۔
فوٹو بشکریہ آئی ایس پی آر
Updated 22 گھنٹے قبل | Published July, 20 2026 | Muhammad Bilal
راولپنڈی: (سنو نیوز) چیف آف ڈیفنس فورسز و آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی اور پاک کینیڈا تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عالمی امن اور علاقائی استحکام کے لیے تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سرحد پار سے آنیوالی دہشتگردی کو پوری قوت سے کچل دیا جائیگا، فیلڈ مارشل

آئی ایس پی آر کے مطابق کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں اور کامیابیوں کا اعتراف کیا اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور کینیڈا نے دفاعی اور سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور دونوں ممالک نے مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.22 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.33 ▲ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.46 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76 ▲ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.12 ▲ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938 ▼ 550
Gold 22K Per Tola 383,110 ▼ 504
Gold 21K Per Tola 365,696 ▼ 481
Gold 18K Per Tola 313,454 ▼ 412
Silver Per Tola 5,876 ▲ 51
Platinum Per oz (USD) 1,594 ▼ 3.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73 ▲ 4.58
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71 ▼ 0.19
LPG Per Kg 241.43 ▼ 62.38
ضرور پڑھیں