پٹرولیم قیمتوں کے تعین کیلئے اوگرا کو پالیسی گائیڈ لائنز جاری

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی یومیہ قیمتیں مقرر کرنے کیلئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا ) کو پالیسی گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔
فائل فوٹو
Updated 20 گھنٹے قبل | Published July, 20 2026 | Muhammad Bilal
اسلام آباد: (سنو نیوز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی یومیہ قیمتیں مقرر کرنے کیلئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا ) کو پالیسی گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔

دستاویز کے مطابق اوگرا روزانہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں اپنی ویب سائٹ پر جاری کرے گا ، اوگرا کو روزانہ قیمتوں کے اعلان کے لیے وفاقی حکومت کی منظوری درکار نہیں ہو گی ، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں سات ورکنگ ڈیز کے اوسط عالمی نرخوں سے منسلک ہوں گی۔

ہفتہ اور اتوار کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی نہیں ہو گی ، پیٹرول کی قیمت درآمدی لاگت اور پریمیم کی بنیاد پر روزانہ طے ہو گی ، درآمد نہ ہونے کی صورت میں سالانہ اوسط پریمیم کے تحت قیمت مقرر کی جائے گی۔

دستاویز میں کہا گیا کہ ڈیزل کی قیمت بھی درآمدی لاگت اور سات روزہ اوسط کے مطابق مقرر ہو گی ، پٹرولیم لیوی کابینہ کی مقررہ حد سے زیادہ نہیں ہو گی ، پٹرولیم لیوی میں تبدیلی صرف وزارت خزانہ کی منظوری سے ممکن ہو گی۔

یکم جولائی 2026 سے اوگرا عالمی پلیٹس ریفرنس قیمتیں بھی ویب سائٹ پر جاری کرے گا ، شفافیت کے لیے عالمی قیمتوں کا روزانہ اجرا لازمی قرار دے دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ ردوبدل کا فیصلہ

دستاویز کے مطابق مالی سال 2027 میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی درآمد صرف پی ایس او کرے گا ، پیٹرول کی درآمد او ایم سیز کو مارکیٹ شیئر کے مطابق کرنے کی اجازت ہو گی ، درآمدی شرائط کی خلاف ورزی پر او ایم سیز نو ماہ تک نااہل قرار دی جائیں گی۔

اسی طرح مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتیں بھی روزانہ مقرر کی جائیں گی، اوگرا کو قیمتوں کے نئے نظام پر فوری عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دی گئی۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.22 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.33 ▲ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.46 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76 ▲ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.12 ▲ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938 ▼ 550
Gold 22K Per Tola 383,110 ▼ 504
Gold 21K Per Tola 365,696 ▼ 481
Gold 18K Per Tola 313,454 ▼ 412
Silver Per Tola 5,876 ▲ 51
Platinum Per oz (USD) 1,594 ▼ 3.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73 ▲ 4.58
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71 ▼ 0.19
LPG Per Kg 241.43 ▼ 62.38
ضرور پڑھیں