موسلادھار بارش، فلیش فلڈنگ کے باعث 6 افراد جاں بحق، 2 زخمی

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبرپختونخوا نے صوبے میں بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
فائل فوٹو
Updated | Published July, 20 2026 | Muhammad Bilal
پشاور: (سنو نیوز) پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبرپختونخوا نے صوبے میں بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔

پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کے مطابق صوبے میں تیز بارشوں اور فلش فلڈنگ کے باعث گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے اب تک 6 افراد جاں بحق 2 افراد زخمی ہوئے، مجموعی طور پر جاں بحق افراد میں 3 مرد اور 3 بچے جبکہ زخمیوں میں ایک خاتون اور ایک بچہ شامل ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ تیز بارشوں اور فلش فلڈنگ کے باعث مجموعی طور پر تین گھروں کو نقصان پہنچا جس میں دو گھروں کو جزوی نقصان ہوا جبکہ ایک گھر مکمل منہدم ہوا ، حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع خیبر، مردان،مانسہرہ اور کرم میں پیش آئے۔

ترجمان نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں ہیں ، پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو متاثرین کو جلد امدادی سامان فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، صوبہ کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اور بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 23 جولائی تک ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی

پی ڈی ایم اے نے عوام سےاپیل کی کہ بلا وجہ سفر سے گریز کریں ، حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں اور حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔  

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.22 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.33 ▲ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.46 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76 ▲ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.12 ▲ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938 ▼ 550
Gold 22K Per Tola 383,110 ▼ 504
Gold 21K Per Tola 365,696 ▼ 481
Gold 18K Per Tola 313,454 ▼ 412
Silver Per Tola 5,876 ▲ 51
Platinum Per oz (USD) 1,594 ▼ 3.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73 ▲ 4.58
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71 ▼ 0.19
LPG Per Kg 241.43 ▼ 62.38
ضرور پڑھیں