اے سی چلانے سے روکنے پر بیٹے نے والد کو قتل کردیا، ماں، بہن زخمی

ضلع شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالہ میں بجلی کے زیادہ بل اور اے سی چلانے سے منع کرنے پر بیٹے نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اپنے والد کو قتل جبکہ والدہ اور بہن کو زخمی کر دیا۔
فائل فوٹو
Updated 22 گھنٹے قبل | Published July, 16 2026 | Muhammad Bilal
شیخوپورہ: (ویب ڈیسک) ضلع شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالہ میں بجلی کے زیادہ بل اور اے سی چلانے سے منع کرنے پر بیٹے نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اپنے والد کو قتل جبکہ والدہ اور بہن کو زخمی کر دیا۔

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ فیروزوالہ کے علاقے گلفشاں ٹاؤن میں پیش آیا، جہاں گھر کے سربراہ نے بجلی کا بل زیادہ آنے پر اپنے بیٹے کو ایئرکنڈیشنر چلانے سے منع کیا، اس معاملے پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی اور جھگڑا ہو گیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق والد کی جانب سے ڈانٹ ڈپٹ کیے جانے پر بیٹا مشتعل ہو گیا اور اس نے اسلحہ نکال کر گھر کے افراد پر فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے سے والد موقع پر دم توڑ گیا جبکہ اس کی والدہ اور بہن بھی فائرنگ کی زد میں آگئیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، زخمیوں اور لاش کو فوری طور پر طبی اور قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے والد کی موت کی تصدیق کر دی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت شیروز خان کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی خواتین کی شناخت گلناز بی بی اور نجمہ کے ناموں سے کی گئی ہے، دونوں زخمی خواتین ماں بیٹی ہیں جنہیں ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تہرے قتل کا ڈراپ سین، ماں ہی تین بچوں کی قاتل نکلی

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا ملزم مقتول کا بیٹا ہے جو واردات کے بعد فرار ہو گیا۔

ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اسے جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.22 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.33 ▲ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.46 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76 ▲ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.12 ▲ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938 ▼ 550
Gold 22K Per Tola 383,110 ▼ 504
Gold 21K Per Tola 365,696 ▼ 481
Gold 18K Per Tola 313,454 ▼ 412
Silver Per Tola 5,876 ▲ 51
Platinum Per oz (USD) 1,594 ▼ 3.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73 ▲ 4.58
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71 ▼ 0.19
LPG Per Kg 241.43 ▼ 62.38
ضرور پڑھیں