ایم ڈی کیٹ کیلئے ایک لاکھ 38 ہزار طلبہ کی رجسٹریشن

MDCAT 2026 Registration
فائل فوٹو
Updated 16 گھنٹے قبل | Published July, 16 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کیلئے ہونے والے ایم ڈی کیٹ 2026 کیلئے ملک بھر سے ایک لاکھ 38 ہزار طلبہ نے رجسٹریشن کروا لی۔

پاکستان بھر میں میڈیکل تعلیم کے خواہشمند امیدوار اب داخلہ ٹیسٹ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 2026 اتوار 16 اگست کو صبح 10 بجے ملک بھر میں بیک وقت منعقد کیا جائے گا، امتحان کے انعقاد کیلئے مختلف صوبوں اور علاقوں میں ذمہ داریاں متعلقہ جامعات کو سونپ دی گئی ہیں تاکہ شفاف اور منظم طریقے سے ٹیسٹ مکمل کیا جا سکے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے انعقاد کی ذمہ داری یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کو دی گئی ہے، جبکہ سندھ میں سکھر آئی بی اے یونیورسٹی، خیبر پختونخوا میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی اور بلوچستان میں بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ امتحانی انتظامات سنبھالیں گی

اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ٹیسٹ کے انعقاد کی ذمہ داری شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد کو دی گئی ہے۔ اسی یونیورسٹی کو سعودی عرب کے شہر ریاض میں قائم امتحانی مرکز کے انتظامات کی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کے مطابق بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلبہ کی سہولت کے لیے اسلام آباد میں بھی اضافی ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ سینٹر قائم کیا جائے گا۔ بولان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز اس اضافی مرکز کے انتظامات مکمل کرے گی، جس سے بلوچستان ڈومیسائل رکھنے والے امیدوار فائدہ اٹھا سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:کرپٹو کرنسی جائز ہے، پہلے بھی فتویٰ جاری کر چکے ہیں، مولانا بشیر فاروق

پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2026 کے لیے ریگولر فیس کے ساتھ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 13 جولائی مقرر تھی، جبکہ لیٹ فیس کے ساتھ رجسٹریشن کا عمل 18 جولائی تک جاری رہے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کے انعقاد کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں تاکہ امیدواروں کو بہتر اور شفاف امتحانی ماحول فراہم کیا جا سکے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.22 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.33 ▲ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.46 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76 ▲ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.12 ▲ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938 ▼ 550
Gold 22K Per Tola 383,110 ▼ 504
Gold 21K Per Tola 365,696 ▼ 481
Gold 18K Per Tola 313,454 ▼ 412
Silver Per Tola 5,876 ▲ 51
Platinum Per oz (USD) 1,594 ▼ 3.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73 ▲ 4.58
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71 ▼ 0.19
LPG Per Kg 241.43 ▼ 62.38
ضرور پڑھیں