لاہور ہائیکورٹ کا قومی شناختی کارڈ بلاک کرنے سے متعلق بڑا فیصلہ

لاہور ہائی کورٹ نے شہریوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا فیملی کورٹ کاحکم کالعدم قرار دے دیا۔
فائل فوٹو
Updated 19 گھنٹے قبل | Published July, 10 2026 | Muhammad Bilal
لاہور: (سنو نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے شہریوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا فیملی کورٹ کاحکم کالعدم قرار دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے شہری کی جانب سے شناختی کارڈ بلاک کرنے کے خلاف دائر درخواست پر آٹھ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

تحریری حکم میں کہا گیا کہ شہری کی عدم پیشی پر فیملی کورٹ نے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیا، شناختی کارڈ کسی بھی شہری کی شناخت ثابت کرتا ہے کسی بھی شہری سے یہ حق نہیں چھینا جا سکتا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ قومی شناختی کارڈ فیملی کورٹ کی جانب سے بلاک نہیں کیا جا سکتا ، لاہور ہائیکورٹ سیشن کورٹ اور فیملی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتی ہے۔

عدالتی فیصلے میں لکھا گیا کہ شناختی کارڈ بلاک کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے لاء کلرکس کی 18 اسامیوں کا اعلان کر دیا

خیال رہے کہ شہری ناصر علی رانجھا نے قومی شناختی کارڈ بلاک کرنے کے فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا، درخواست گزار کی اہلیہ نے نان و نفقہ کیس میں ڈگری پر عملدرآمد کروانے کے لیے فیملی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ درخواست گزار کے وکیل کے مطابق ماتحت عدالتوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کے فیصلے کو سیشن کورٹ گجرات میں بھی چیلنج کیا گیا تھا۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.22 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.33 ▲ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.46 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76 ▲ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.12 ▲ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938 ▼ 550
Gold 22K Per Tola 383,110 ▼ 504
Gold 21K Per Tola 365,696 ▼ 481
Gold 18K Per Tola 313,454 ▼ 412
Silver Per Tola 5,876 ▲ 51
Platinum Per oz (USD) 1,594 ▼ 3.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73 ▲ 4.58
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71 ▼ 0.19
LPG Per Kg 241.43 ▼ 62.38
ضرور پڑھیں