لاہور: اچھرہ میں ٹیوشن سینٹر سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ اچھرہ میں ٹیوشن سینٹر سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی جس پر پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔
فائل فوٹو
Updated | Published July, 9 2026 | Muhammad Bilal
لاہور: (سنو نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ اچھرہ میں ٹیوشن سینٹر سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی جس پر پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیوشن سنیٹر میں 10 سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق بچی نعیمہ گھر سے ٹیوشن پڑھنے گئی، ٹیوشن سنیٹر کے واش روم میں بچی کی لاش پائی گئی ، ٹیوشن سنیٹر گھر میں بنایا گیا تھا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور واقعہ کی قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا، پولیس کے مطابق تفتیش میں مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے، اے ایس پی گلبرگ نے ایس پی ماڈل ٹاؤن کو حقائق بارے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ضلعی انتظامیہ کا غیر قانونی ٹیوشن سنٹرز بند کرنے کا حکم

ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کا کہنا تھا کہ 10 سالہ نعیمہ گھر سے ٹیوشن سینٹر گئی تھی جبکہ سنیٹر کے واش روم میں مردہ حالت میں ملی، بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسد علی نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، واقعے کے محرکات کا تعین مزید تحقیقات سے ہو گا۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.22 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.33 ▲ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.46 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76 ▲ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.12 ▲ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938 ▼ 550
Gold 22K Per Tola 383,110 ▼ 504
Gold 21K Per Tola 365,696 ▼ 481
Gold 18K Per Tola 313,454 ▼ 412
Silver Per Tola 5,876 ▲ 51
Platinum Per oz (USD) 1,594 ▼ 3.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73 ▲ 4.58
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71 ▼ 0.19
LPG Per Kg 241.43 ▼ 62.38
ضرور پڑھیں