بچوں نے جائیداد ہتھیانے کیلیے والد کو ذہنی مریض قرار دے دیا

لاہور ہائیکورٹ
جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے فاروق حیدر نے بازیابی کی درخواست پر سماعت کی/ فائل فوٹو
Updated | Published July, 9 2026 |
لاہور(ویب ڈیسک): دولت کی لالچ میں اور جائیداد ہتھیانے کے لیے بچوں نے اپنے والد کو ذہنی مریض قرار دے دیا۔ ہائیکورٹ نے دولت کی لالچ میں بچوں کی جانب سے ذہنی مریضوں کے بحالی سینٹر میں داخل کروائے گئے والد کو بازیاب کروا کر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

بازیابی کی درخواست پر سماعت جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے فاروق حیدر نے کی، جہاں تھانہ شادمان لاہور نے مغوی ناصر خان دولتانہ کو عدالت میں پیش کیا۔ مدعی عامر کی جانب سے ایڈووکیٹ صغراں گلزار نے دلائل دیے۔

عدالت میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مغوی کے نام پر لڈن وہاڑی میں قیمتی کمرشل اراضی موجود ہے، حقیقی بچوں نے اپنے والد کو ذہنی مریضوں کے بحالی سینٹر میں داخل کروا دیا ہے۔ ناصر خان دولتانہ نے 8 ایکڑ اراضی 19 جون 2026 کو فروخت کا معاہدہ کیا، اس زمین کی فروخت کا معاہدہ 28 کروڑ روپے میں طے پایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی

وکیل نے مزید بتایا کہ مغوی کے 4 بچوں نے رنجش پر باپ کو ذہنی مریض قرار دے دیا۔ ناصر خان نے اپنے ایک بیٹے اور 3 بیٹیوں کے نام 80 ایکڑ زمین منتقل کر دی ہے۔ بچوں نے زمین فروخت کے معاہدے کے بعد 28 جون 2026 کو ویلنگ ویز سینٹر میں زبردستی داخل کروا دیا۔

عدالت سے استدعا کی گئی کہ تندرست شخص کو ذہنی مریضوں کے بحالی سینٹر سے بازیاب کروانے کا حکم دیا جائے، جس پر عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر بازیابی کا حکم صادر کر دیا۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.22 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.33 ▲ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.46 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76 ▲ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.12 ▲ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938 ▼ 550
Gold 22K Per Tola 383,110 ▼ 504
Gold 21K Per Tola 365,696 ▼ 481
Gold 18K Per Tola 313,454 ▼ 412
Silver Per Tola 5,876 ▲ 51
Platinum Per oz (USD) 1,594 ▼ 3.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73 ▲ 4.58
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71 ▼ 0.19
LPG Per Kg 241.43 ▼ 62.38
ضرور پڑھیں