حکومت کا چھوٹے کاشتکاروں کیلئے بلاسود قرض پروگرام کا اعلان

حکومت نے بجٹ 27-2026ء میں زرعی شعبے کے لیے بڑے مالی پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے زرخیز اسکیم کے تحت چھوٹے کاشتکاروں کو 300 ارب روپے کے بلاسود قرضے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فائل فوٹو
Updated | Published June, 14 2026 | Muhammad Bilal
اسلام آباد: ( ویب ڈیسک) حکومت نے بجٹ 27-2026ء میں زرعی شعبے کے لیے بڑے مالی پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے زرخیز اسکیم کے تحت چھوٹے کاشتکاروں کو 300 ارب روپے کے بلاسود قرضے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس اسکیم کے تحت تقریباً ساڑھے 7 لاکھ چھوٹے کسان مستفید ہوں گے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق 12 ایکڑ سے کم زمین رکھنے والے کسانوں کو 1500 روپے فی ایکڑ سبسڈی دی جائے گی تاکہ زرعی لاگت میں کمی اور پیداوار میں اضافہ ممکن بنایا جا سکے، اسی طرح زرعی مشینری کے لیے 5 ارب روپے کی سبسڈی بھی مختص کی گئی ہے۔

حکومت نے کھاد کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے کھاد بنانے والی فیکٹریوں کو 20 ارب روپے کا خصوصی پیکیج دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے، جس کا مقصد کسانوں کو ریلیف فراہم کرنا اور زرعی پیداوار کو متاثر ہونے سے بچانا ہے۔

علاوہ ازیں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے اور زرعی شعبے کو ممکنہ نقصانات سے محفوظ رکھنے کے لیے ورلڈ بینک کے تعاون سے 20 کروڑ ڈالر مختص کیے گئے ہیں، اس فنڈ کے ذریعے جدید زرعی ٹیکنالوجی اور حفاظتی اقدامات کو فروغ دیا جائے گا۔

دوسری جانب بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویلز کے لیے 3 ارب روپے کی سبسڈی بھی بجٹ کا حصہ بنائی گئی ہے تاکہ پانی کی کمی کے مسئلے کو کم کیا جا سکے اور زرعی سرگرمیوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: گھر بیٹھے ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں، نئی سہولت متعارف

اسی طرح وزیراعظم یوتھ بزنس اور زرعی پروگرام کے لیے 20 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جس کا مقصد نوجوانوں کو زرعی کاروبار کی طرف راغب کرنا اور انہیں روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنا ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے زرعی معیشت مضبوط ہوگی اور چھوٹے کسانوں کی مالی حالت میں نمایاں بہتری آئے گی۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.22 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.33 ▲ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.46 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76 ▲ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.12 ▲ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938 ▼ 550
Gold 22K Per Tola 383,110 ▼ 504
Gold 21K Per Tola 365,696 ▼ 481
Gold 18K Per Tola 313,454 ▼ 412
Silver Per Tola 5,876 ▲ 51
Platinum Per oz (USD) 1,594 ▼ 3.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73 ▲ 4.58
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71 ▼ 0.19
LPG Per Kg 241.43 ▼ 62.38
ضرور پڑھیں