لیگی رہنما بی بی وڈیری کے بھائی اور عمران جاوید کے ماموں انتقال کر گئے

پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی بی بی وڈیری کے بھائی اور پنجاب اسمبلی کے رکن میاں عمران جاوید کے ماموں انتقال کر گئے۔
فائل فوٹو
Updated 23 گھنٹے قبل | Published June, 14 2026 | Muhammad Bilal
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی بی بی وڈیری کے بھائی اور پنجاب اسمبلی کے رکن میاں عمران جاوید کے ماموں انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق رہنما مسلم لیگ ن بی بی وڈیری کے بھائی حافظ ضیاء اللہ کا آج انتقال ہوا، ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے چشتیاں میں بعد نماز مغرب جامعہ مظاہر العلوم شوگر مل روڈ نزد متیانہ ہسپتال ادا کی گئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ نماز جنازہ میں سیاسی رہنماؤں، شہریوں، پارٹی کارکنان، رشتہ داروں  اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

لیگی ذرائع کے مطابق مختلف پارٹی رہنماؤں اور عوامی شخصیات نے بی بی وڈیری اور میاں عمران جاوید سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں: معروف ماہرِ معاشیات ڈاکٹر محمد عمر چھاپرا انتقال کر گئے

واضح رہے کہ میاں عمران جاوید لاہور کے حلقہ پی پی 163 سے رکن صوبائی اسمبلی ہیں جبکہ ان کی والدہ بی بی وڈیری خواتین کی مخصوص نشستوں پر پنجاب اسمبلی کی رکن منتخب ہوئی ہیں۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.48
Current Metals
Date Metal Unit Price
No current metal rates available.
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-15 Petrol (Super) 373.78
2026-06-15 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-15 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں