خیبر پختونخوا حکومت کا 3 ماہ کیلیے عبوری بجٹ پیش کرنے پر غور

تحریک انصاف خیبرپختونخوا
صوبائی بجٹ مکمل مالی سال کے بجائے 3 ماہ کے لیے پیش کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا/ فائل فوٹو
Updated 15 گھنٹے قبل | Published June, 13 2026 |
پشاور (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، اجلاس میں صوبائی بجٹ مکمل مالی سال کے بجائے 3 ماہ کے لیے پیش کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بعض اراکین نے مؤقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے پورا بجٹ پیش نہ کیا جائے۔ اراکین کا کہنا تھا کہ جب وفاق خیبرپختونخوا حکومت سے تعاون نہیں کر رہا تو صوبائی حکومت وفاق کے ساتھ تعاون کیوں کرے؟۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اراکین نے کہا کہ پیپلزپارٹی بجٹ کے معاملے پر آصف علی زرداری جبکہ مسلم لیگ ن شہباز شریف اور نواز شریف سے ہدایات لیتی ہے، تو پی ٹی آئی اراکین کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بجٹ پر مشاورت اور ہدایات کے لیے ملاقات کیوں نہیں کروائی جا رہی؟۔

یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر نے دودھ، گھی، گھریلو اشیاء پر ٹیکسوں کی بھرمار کر دی

اجلاس میں بعض اراکین نے مؤقف اپنایا کہ آئین کا آرٹیکل 125 منتخب حکومت کو 3 ماہ کے لیے بجٹ پیش کرنے کی اجازت دیتا ہے، اس لیے صوبائی حکومت مختصر مدت کا بجٹ پیش کر سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں متعدد اراکین نے 3 ماہ کے بجٹ کی بجائے پورے سال کا بجٹ پیش کرنے کا مشورہ بھی دیا۔ ان اراکین کا کہنا تھا کہ پورا بجٹ پیش نہ کرنے سے وفاقی حکومت کو نہیں بلکہ خیبرپختونخوا حکومت کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 3 ماہ کے بجٹ سے متعلق پارٹی کی مرکزی قیادت اور قانونی ٹیم سے مشاورت کی جائے گی، جس کے بعد 3 ماہ یا پورے سال کا بجٹ پیش کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.48
Current Metals
Date Metal Unit Price
No current metal rates available.
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-15 Petrol (Super) 373.78
2026-06-15 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-15 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں