پاک فوج کا ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث گرکر تباہ، تمام اہلکار شہید

آئی ایس پی آر
آرمی ایوی ایشن کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر مظفرآباد کے قریب ٹیک آف کے دوران فنی خرابی کا شکار ہوا/ فائل فوٹو
Updated 16 گھنٹے قبل | Published June, 10 2026 |
مظفرآباد: (سنو نیوز) پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے قریب فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہو گیا، حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام اہلکار شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر آج مظفرآباد کے قریب ٹیک آف کے دوران فنی خرابی کا شکار ہو کر گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ ہیلی کاپٹر میں موجود تمام اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کیا اور کوئی بھی فرد زندہ نہ بچ سکا۔

یہ بھی پڑھیں:  سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 14 دہشتگرد ہلاک، حوالدار شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے کے فوری بعد ریسکیو اور ریکوری ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ ہیلی کاپٹر حادثے کی اصل تکنیکی وجوہات جاننے کے لیے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے کر تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے تمام افسران اور جوان شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

پاک فوج کی جانب سے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.22 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.33 ▲ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.46 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76 ▲ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.12 ▲ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938 ▼ 550
Gold 22K Per Tola 383,110 ▼ 504
Gold 21K Per Tola 365,696 ▼ 481
Gold 18K Per Tola 313,454 ▼ 412
Silver Per Tola 5,876 ▲ 51
Platinum Per oz (USD) 1,594 ▼ 3.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73 ▲ 4.58
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71 ▼ 0.19
LPG Per Kg 241.43 ▼ 62.38
ضرور پڑھیں