بلوچستان: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 14 دہشتگرد ہلاک، حوالدار شہید

بلوچستان کے ضلع بسیمہ میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 14 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا جبکہ حوالدار نے جام شہادت نوش کیا۔
فائل فوٹو
Updated 20 گھنٹے قبل | Published June, 9 2026 | Muhammad Bilal
راولپنڈی: (سنو نیوز) بلوچستان کے ضلع بسیمہ میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 14 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا جبکہ حوالدار نے جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کو 8 جون کو بلوچستان کے ضلع بسیمہ کے علاقے نال میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف سرعت سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے دہشت گردوں کے مذموم مقاصد ناکام بنا دیے۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 14 بھارتی پراکسی دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ حوالدار محمد عباس نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کا علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، دہشت گردوں کی 4 گاڑیاں اور بارودی مواد تباہ کر دیا گیا ہے، دہشت گرد پولیس اسٹیشن اور بینکوں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

وطنِ عزیز کے بہادر سپوتوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی: صدر مملکت

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع بسیمہ کے علاقے نال میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانا ریاستی اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور قومی عزم کا مظہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا، سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 4 خوارج جہنم واصل

بھارتی سرپرستی میں سرگرم 14 دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانے پر صدرِ مملکت نے سکیورٹی فورسز کی جرات اور قربانی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں قومی سلامتی کے تحفظ کی ضمانت ہیں۔

آصف علی زرداری نے لانس حوالدار محمد عباس کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وطنِ عزیز کے بہادر سپوتوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع بسیمہ کے علاقے نال میں فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی اور کارروائی کے دوران دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے لانس حوالدار محمد عباس کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیراعظم نے شہید محمد عباس کے بلندی درجات کی دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں ، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

قوم کو سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں پر فخر ہے: وزیر داخلہ

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی بلوچستان کے ضلع بسیمہ میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین اور 14 خوارجیوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا ، قوم کو سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں پر فخر ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں، قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔  

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.22 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.33 ▲ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.46 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76 ▲ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.12 ▲ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938 ▼ 550
Gold 22K Per Tola 383,110 ▼ 504
Gold 21K Per Tola 365,696 ▼ 481
Gold 18K Per Tola 313,454 ▼ 412
Silver Per Tola 5,876 ▲ 51
Platinum Per oz (USD) 1,594 ▼ 3.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73 ▲ 4.58
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71 ▼ 0.19
LPG Per Kg 241.43 ▼ 62.38
ضرور پڑھیں