حکومت نے گڈز ٹرانسپورٹس کیلئے سبسڈی کا اعلان کر دیا
goods transport subsidy Pakistan
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے ملک بھر میں مال بردار گاڑیوں کے شعبے کو سہارا دینے کیلئے مالی سپورٹ کا باقاعدہ آغاز کر دیا،جس کا مقصد ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں کمی اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

اس اقدام سے نہ صرف ٹرانسپورٹرز کو فائدہ پہنچے گا بلکہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی استحکام آنے کی امید ہے۔

وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق تمام ایکسائز اور ٹیکسیشن دفاتر سے متعلقہ ڈیٹا حاصل کر لیا گیا ہے، جبکہ ادائیگیوں کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے ڈیجیٹل نظام متعارف کرایا گیا ہے۔

اس مقصد کیلئے ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے ادائیگیوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے اور متعلقہ معلومات اسٹیٹ بینک کو بھی فراہم کر دی گئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ قومی انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تحت ڈیجیٹل والٹس اور بینکوں کے ذریعے رقوم کی منتقلی جاری ہے، جس سے نظام کو تیز اور مؤثر بنایا جا رہا ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں موٹر سائیکل اور رکشہ چلانے والے افراد کو بھی اس سہولت سے مستفید ہونے کا موقع ملے گا۔

اسی طرح آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں دو اور تین پہیوں والی گاڑیوں کیلئے بھی مالی مدد فراہم کی جائے گی تاکہ پسماندہ علاقوں میں رہنے والے افراد کو ریلیف مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں:پٹرول پر سبسڈی کیلئے کونسے افراد اہل ہیں؟ جانیے

 

 

 

حکومت کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل اسکیم پر عملدرآمد صوبائی حکومتیں خود کریں گی، یہ اقدام نہ صرف ٹرانسپورٹ کے شعبے کو مضبوط کرے گا بلکہ مہنگائی پر قابو پانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔