پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال کی والدہ انتقال کر گئیں
Mian Aslam Iqbal mother death
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) سابق سینئر صوبائی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما میاں محمد اسلم اقبال کی والدہ انتقال کر گئیں۔

مرحومہ کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی مختلف شخصیات اور عزیز و اقارب کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج نمازِ عصر کے بعد شام 5 بج کر 30 منٹ پر سمن آباد کے ڈونگی گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی، جس میں بڑی تعداد میں سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

مرحومہ کے انتقال کے بعد میاں اسلم اقبال کی رہائش گاہ پر تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا ہے، جہاں اہلِ علاقہ سمیت قریبی عزیز اور دوست احباب ان کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں شریک ہیں۔

اس موقع پر مختلف سیاسی رہنماؤں نے بھی میاں اسلم اقبال اور ان کے خاندان سے اظہارِ تعزیت کیا، حماد خان نیازی اور چوہدری جہانگیر نے میاں امجد اقبال سے ملاقات کر کے مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں:پٹرول قیمتوں میں اضافہ، پی ٹی آئی کا ٹریکٹر بند تحریک کا اعلان

مرحومہ کیلئے مختلف حلقوں کی جانب سے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی جا رہی ہے۔