ایل این جی کی سپلائی متاثر، گیس بحران شدید ہونے لگا
مشرق وسطیٰ
ایل این جی کی سپلائی بحال نہ ہوئی تو آئندہ دو سے تین روز میں شارٹ فال مزید بڑھ جائے گا/ فائل فوٹو
لاہور (ویب ڈیسک): مشرق وسطیٰ میں جنگی صورتحال کے باعث ملک میں گیس بحران شدید ہونے لگا، ملک میں درآمدی گیس ایل این جی کی سپلائی بری طرح متاثر ہوگئی، سوئی ناردرن یومیہ 9 سے 11 سو ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی سسٹم میں شامل کرتی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس وقت 200 ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی سسٹم میں شامل کی جا رہی ہے، ایل این جی کی سپلائی بحال نہ ہوئی تو آئندہ دو سے تین روز میں شارٹ فال مزید بڑھ جائے گا، سوئی ناردرن نے گیس شارٹ فال بڑھنے پر سی این جی سیکٹر کو گیس سپلائی بند کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطی کشیدگی: پاکستان سے مزید 52 پروازیں منسوخ

ذرائع کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کو بھی صرف کھانا بنانے کے اوقات میں چند گھنٹے گیس دی جا رہی ہے، ٹیل اور گنجان آباد علاقوں میں گیس کا پریشر انتہائی کم ہوتا ہے، سوئی ناردرن کی جانب سے انڈسٹریز اور گھریلو صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پلاننگ شروع کر دی گئی۔

گھریلو صارفین کو ترجیحی بنیادوں پر گیس فراہم کی جائے گی گیس بحران شدید ہونے سے گھریلو صارفین کے ساتھ انڈسٹریل صارفین بھی متاثر ہونگے۔