آج بادل کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
Pakistan weather forecast
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آج ملک کے مختلف حصوں میں موسم کے خراب رہنے کی پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ شام کے وقت کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان، خیبر، باجوڑ، لکی مروت، بنوں، کرک، ہنگو، کوہاٹ، پشاور، چارسدہ، صوابی، نوشہرہ، مردان، بالاکوٹ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، بونیر، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، کالام اور سوات میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

پنجاب میں شام کے وقت راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، سرگودھا، میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، نورپور تھل، گجرات اور گوجرانوالہ میں بارش متوقع ہے، لاہور، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، پاکپتن، اوکاڑہ، قصور، ڈیرہ غازی خان، بھکر، لیہ، ملتان، کوٹ ادو، بہاولپور، ساہیوال اور بہاولنگر میں بھی تیز بارش اور ژالہ باری کے امکانات ہیں۔

سندھ کے اضلاع سکھر، خیرپور، لاڑکانہ، دادو اور جیکب آباد میں ہلکی بارش کی توقع ہے، بلوچستان میں خاران، خضدار، کیچ اور پنجگور میں موسلا دھار بارش کے ساتھ ژالہ باری کا امکان ہے جبکہ کوئٹہ، زیارت، چمن، ژوب، بارکھان، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں بھی بارش متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کوٹے کے مطابق پیٹرول الاٹ کرنے کیلئے ایپ جاری کرنے کا فیصلہ

محکمہ موسمیات نے شہریوں اور مسافروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بارش اور ژالہ باری کے دوران احتیاط کریں اور ممکنہ حادثات سے بچاؤ کیلئے ضروری اقدامات کریں۔