مسابقتی مارکیٹ آپریشنز پر نیپرا کا فیصلہ وزیر توانائی نے اہم سنگ میل قرار دیدیا
وزیر توانائی اویس لغاری نے مسابقتی مارکیٹ آپریشنز پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے فیصلے کو بجلی اصلاحات کا اہم سنگ میل قرار دے دیا۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (سنو نیوز) وزیر توانائی اویس لغاری نے مسابقتی مارکیٹ آپریشنز پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے فیصلے کو بجلی اصلاحات کا اہم سنگ میل قرار دے دیا۔

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس خان لغاری نے کہا کہ اس اقدام سے سنگل بائر ماڈل سے مسابقتی بجلی مارکیٹ کی جانب منتقلی شروع ہو گی،شفاف، مسابقتی،مارکیٹ بیسڈ پاور سسٹم حکومتی بڑی اصلاحات میں شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 800 میگاواٹ بجلی کی طلب کو مرحلہ وار دو طرفہ کنٹریکٹنگ پر منتقل کرنے کی منظوری دی گئی ہے، بجلی کی خریداری شفاف اور خودکار مسابقتی نیلامی کے ذریعے ہو گی، مسابقتی مارکیٹ آپریشنز اعلان اصلاحات کی منصوبہ بندی سے عملی نفاذ کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر میں مارکیٹس بند کرنے کے اوقات کار بحال

اویس خان لغاری نے مزید کہا کہ پاور سیکٹر میں شفافیت، بہتر گورننس اور سرمایہ کاری کے فروغ میں مدد ملے گی۔

دوسری جانب وزارت توانائی نے قابلِ اعتماد، مؤثر اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ بجلی نظام بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے، پاور ڈویژن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مسابقتی بجلی مارکیٹ سے طویل مدتی معاشی ترقی اور صاف توانائی کو فروغ ملے گا جبکہ طویل مدتی معاشی ترقی اور صاف توانائی کے فروغ کے امکانات بھی بڑھیں گے۔ 

سحر و افطار اوقات 25 March 2026, Ramadan
فقہ جعفری فقہ حنفی شہر
افطار سحر افطار سحر
ضرور پڑھیں