تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں توسیع
School closures Pakistan
فائل فوٹو
کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان حکومت نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کی چھٹیوں کو 31 مارچ تک بڑھانے کا اعلان کر دیا۔

معاون خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان شاہد رند نے کہا کہ صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے اور آئندہ لائحہ عمل کا فیصلہ حالات کے مطابق کیا جائے گا۔

انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ بچوں کی تعلیم اور تعلیمی سرگرمیوں کو گھروں میں برقرار رکھیں۔

اسی طرح پنجاب میں بھی تعلیمی ادارے 31 مارچ تک بند رہیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ خطے میں جاری جنگی صورتحال اور پیٹرولیم بحران کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے اور تعلیمی ادارے آن لائن کلاسز کے ذریعے تعلیم جاری رکھ سکتے ہیں۔

سندھ میں بھی توانائی کی بچت کے اقدامات کے تحت صوبائی کابینہ نے تعلیمی اداروں کو 31 مارچ تک بند رکھنے کی منظوری دی ہے، تاہم امتحانات اپنے مقررہ وقت پر ہی منعقد ہوں گے تاکہ تعلیمی نظام متاثر نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں شدید طوفانی موسم کا الرٹ جاری

ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ چھٹیوں میں توسیع کے باوجود والدین اور اساتذہ کو چاہیے کہ بچے اپنی پڑھائی اور تعلیمی عادات کو برقرار رکھیں، تاکہ تعطیلات کے بعد تعلیم میں خلل نہ آئے، اس اقدام کا مقصد بچوں اور اساتذہ کی حفاظت کے ساتھ ساتھ توانائی اور دیگر وسائل کی بچت بھی ہے۔

سحر و افطار اوقات 25 March 2026, Ramadan
فقہ جعفری فقہ حنفی شہر
افطار سحر افطار سحر
ضرور پڑھیں