عید کے چاند سے متعلق سپارکو کا اہم بیان آگیا
پاکستان میں عید الفطر جمعہ کو ہو گی یا ہفتہ کو، فیصلہ کچھ دیر میں متوقع ہے، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اب سے کچھ دیر بعد شروع ہو گا جس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد کریں گے۔
فائل فوٹو
لاہور: (سنو نیوز) پاکستان میں عید الفطر جمعہ کو ہو گی یا ہفتہ کو، فیصلہ کچھ دیر میں متوقع ہے، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اب سے کچھ دیر بعد شروع ہو گا جس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد کریں گے۔

اجلاس میں اراکین رویت ہلال کمیٹی کے علاوہ سپارکو، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوں گے جبکہ تمام زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے صدر مقام پہ ہوں گے تاہم چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

ماہرین کے مطابق لاہور میں شوال کے چاند کی عمر کا دورانیہ 29 منٹ ہے ، لاہور میں چاند نظر آنے کا وقت 6 بج کر 15 منٹ سے چھ بج کر 44 منٹ کے دوران ہے جبکہ پنجاب میں بھر میں چاند 6 بجکر 57 منٹ تک نظر آسکتا ہے۔

صوبائی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس غروب آفتاب سے نصف گھنٹہ قبل شروع ہوا جس کی صدارت ڈی جی مذہبی امور کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں عید کل ہو گی یا پرسوں؟ اہم پیشگوئی

ماہرین کا کہنا ہے کہ آج لاہور میں چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، مطلع ابر آلود ہونے کے باعث چاند دیکھنے میں مشکلات کا سامنا ہو گا۔

ادھر پشاور کی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی اوقاف ہال میں جاری ہے جس میں زونل کمیٹی کے ممبران شریک ہیں، زونل کمیٹی اجلاس میں رویت ہلال سے متعلق شہادتیں موصول کی جائیں گی۔ 

ضرور پڑھیں