اس سکیم کا اعلان وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت کیا گیا، جس کا مقصد نوجوانوں کو آسان سفری سہولت دینا اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔
حکومتی اعلامیے کے مطابق برقی موٹر سائیکل کی مجموعی قیمت 1 لاکھ 75 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، اس سکیم کے تحت حکومت 30 فیصد سبسڈی فراہم کرے گی جس کی مالیت 52 ہزار 500 روپے بنتی ہے۔ درخواست گزار کو پیشگی ادائیگی کے طور پر 17 ہزار 500 روپے جمع کروانا ہوں گے۔
باقی رقم یعنی 1 لاکھ 5 ہزار روپے بینک کے ذریعے مالی معاونت کی صورت میں ادا کی جائے گی۔ اس رقم کی ادائیگی آسان ماہانہ اقساط میں کی جائے گی، سکیم کے تحت درخواست گزار کو 24 ماہ تک ماہانہ4773 روپے کی قسط ادا کرنا ہوگی۔
حکومت کے مطابق اس سکیم کا مقصد نوجوانوں کو جدید اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ ایندھن پر اخراجات کم ہوں اور ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی آئے۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق وزیر خزانہ کا بڑا بیان
درخواست دینے کیلئے امیدواروں کو حکومت کی مخصوص ویب گاہ پر جا کر اپنی ذاتی معلومات درج کرنا ہوں گی، مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کرنا ہوں گی اور درخواست کی تصدیق مکمل کرنی ہوگی۔ اس کے بعد شفاف ڈیجیٹل قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا جنہیں برقی موٹر سائیکل فراہم کی جائیں گی۔
درخواست دینے کا طریقہ
www.ebike.balochistan.gov.pk