پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق وزیر خزانہ کا بڑا بیان
Petroleum prices Pakistan
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوام پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بوجھ کو ممکنہ حد تک کم رکھا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق قائم کمیٹی کا جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں ذخائر کی صورت حال کا جامع جائزہ لیا گیا۔

کمیٹی کو خام تیل اور ریفائن شدہ پیٹرولیم مصنوعات کے موجودہ ذخائر اور درآمدی انتظامات، سپلائی چین کی لاجسٹکس سے متعلق بریفنگ دی گئی، کمیٹی اراکین کو راستے میں موجود کارگو جہازوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

کمیٹی ارکان نے کہا کہ ملک میں پیٹرولیم ذخائر تسلی بخش سطح پر ہیں، سپلائی چین مؤثر انداز میں اپنا کام کررہی ہے، آئندہ ہفتے سپلائی کے تسلسل کو یقینی بنانےکیلئے مناسب انتظامات موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی حکومت کا عیدالفطر پر 4 چھٹوں کا اعلان

وزیر خزانہ نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہے، عالمی توانائی منڈیوں میں اس وقت نمایاں اتار چڑھاؤ ہے، بروقت منصوبہ بندی کی بدولت ملک میں سپلائی صورتحال مستحکم ہے۔

مزید برآں اجلاس میں عالمی سطح پر خام تیل اور ریفائن شدہ پیٹرولیم مصنوعات کی حالیہ صورت حال کا بھی جائزہ لیا گیا، ممکنہ بیرونی منظرناموں کے ملکی معیشت پر ممکنہ اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ضرور پڑھیں