حکام کے مطابق لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں چلنے والی میٹرو بس سروس کے کرائے میں 10 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ میٹرو بس کے آپریشن کے لیے دی جانے والی حکومتی سبسڈی پر بڑھتے ہوئے دباؤ کو کم کرنے کے لیے زیر غور لایا گیا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث آپریشنل اخراجات میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد حکومت کو موجودہ کرایہ ڈھانچے کا دوبارہ جائزہ لینا پڑا۔ اس سے پہلے میٹرو بس کا کرایہ 30 روپے تھا۔
ٹرانزٹ اتھارٹی نے بتایا کہ کرائے میں 10 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد نیا کرایہ 40 روپے ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے طلبہ کے لیے 60 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ کا اعلان
یہ نیا کرایہ 26 مارچ 2026 سے لاہور، راولپنڈی اسلام آباد اور ملتان کے میٹرو بس سسٹم میں نافذ العمل ہوگا۔
اس کے علاوہ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے وضاحت کی ہے کہ ٹی کیش کارڈ رکھنے والے مسافر نئی سبسڈی اسکیم کے تحت 25 روپے میں ٹکٹ حاصل کر سکیں گے جس کے ذریعے انہیں 15 روپے کی رعایت دی جائے گی۔