اس سال روزوں کی تعداد کتنی ہوگی؟ اہم پیشگوئی
Eid moon sighting Pakistan
فائل فوٹو
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے عیدالفطر کے چاند کی پیدائش اور ممکنہ رویت کے حوالے سے اہم پیشگوئی جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس سال رمضان المبارک کے 30 روزے ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر انجم نذیر کے مطابق عید کے چاند کی رویت کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 19 مارچ کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا، تاہم سائنسی اندازوں کے مطابق اس روز چاند نظر آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔

انجم نذیر نے بتایا کہ 19 مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق چاند کی پیدائش صبح 6:23 منٹ پر ہوگی، غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے اور چند منٹ ہوگی جو کہ سائنسی اصولوں کے مطابق رویت کیلئے ناکافی سمجھی جاتی ہے۔

انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ عام طور پر چاند کو دیکھنے کیلئے اس کی عمر کم از کم 14 گھنٹے یا اس سے زیادہ ہونی چاہیے، 12 گھنٹے کی عمر والا چاند نہ صرف عام آنکھ سے نظر آنا تقریباً ناممکن ہوتا ہے بلکہ اسے دوربین کے ذریعے دیکھنا بھی انتہائی مشکل ہو جاتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ سائنسی تخمینوں کی بنیاد پر اس بات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ رمضان المبارک کے 30 روزے مکمل ہوں گے اور یکم شوال 21 مارچ بروز ہفتہ کو ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رمضان پیکج کے مستحق افراد کے لئے بڑی خوشخبری

تاہم حکام کا کہنا ہے کہ عیدالفطر کی حتمی تاریخ کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہی شہادتوں اور شرعی اصولوں کی بنیاد پر کرے گی، اس حوالے سے ملک بھر میں چاند دیکھنے کیلئے مختلف مقامات پر انتظامات بھی کیے جائیں گے۔

ضرور پڑھیں