تفصیلات کے مطابق ٹرالر کا ٹائر پنڈی بھٹیاں کے قریب پھٹ گیا، جس کے باعث عملہ پینچر لگانے میں مصروف تھا کہ اچانک دو مسلح افراد موقع پر پہنچ گئے۔ ڈاکوؤں نے 80 لیٹر ڈیزل، جس کی مالیت تقریباً 23 ہزار روپے تھی، پلاسٹک کے کینوں میں ڈال کر اپنے ساتھ لے گئے اس کے علاوہ ملزمان نے عملہ سے 10 ہزار روپے نقدی بھی چھین کر فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ قائد آباد سے جپسم لے کر جانے والے ٹرالر کے ساتھ پیش آیا۔
اس معاملے میں ٹرک ڈرائیور محمد یاسین کی مدعیت میں لکسیاں پولیس نے دو نامعلوم افراد کیخلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے، انہیں گرفتار کرنے کیلئے مختلف چیک پوسٹس اور سرچ آپریشنز کیے جا رہے ہیں۔
پولیس حکام نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ اگر کسی نے مشکوک افراد یا گاڑی دیکھی ہو تو فوری اطلاع دیں تاکہ مجرم جلد گرفتار کیے جا سکیں۔ ٹرک ڈرائیور اور عملہ نے پولیس کو مکمل تفصیلات فراہم کر دی ہیں تاکہ تفتیش میں آسانی ہو۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب، تعلیمی بورڈز میں نئی پالیسی نافذ
اس انوکھے واقعے نے سرگودھا کے علاقے میں کاروباری ٹرانسپورٹ کے سفر کو محفوظ بنانے کے حوالے سے سوالات پیدا کر دیے ہیں، حکام اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آئندہ ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔