افتتاحی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جہاں چیف ایگزیکٹو آفیسرعامرعلی بلوچ نےاپ گریڈ شدہ کوچز کا معائنہ کیا۔ حکام کے مطابق نئے ریک کو مشکل راستوں اور ریل ٹریک کی صورتحال کا بہتر مقابلہ کرنے کے لیے دوبارہ ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس میں آن بورڈ سہولیات کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔
جدید کوچز میں اب مسافروں کے لیے بہتر سہولیات، کھانا ،بیوریج سروسز، فرسٹ ایڈ کٹس اور اپ گریڈڈ سینیٹیشن اسٹینڈرڈز فراہم کیے گئے ہیں تاکہ سفر زیادہ آرام دہ اور محفوظ بنایا جا سکے۔
افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے سی ای او بلوچ نے کہا کہ اسی طرح کی اپ گریڈیشن نیٹ ورک کی دیگر ٹرینز میں بھی متعارف کروائی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان ریلوے ہر پہلو میں بہتری لا رہا ہے تاکہ مسافروں کو قابل اعتماد اور آرام دہ سفر فراہم کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: کسان کارڈ بل ادائیگی ونر لسٹ 2025 کا اعلان رواں ماہ متوقع
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ٹرین کا سفر ملک میں سب سے قابلِ اعتماد اور کم خرچ ذرائع میں سے ایک ہے۔ مزید کہا گیا کہ لوکوموٹوز اور ٹریکس کی مینٹیننس اور اپ گریڈیشن جاری ہے اور مستقبل میں بین الاقوامی مالی معاونت کے ذریعے انفراسٹرکچر کی جدید کاری، رفتار اور افادیت کو بہتر بنایا جائے گا۔