ڈی جی آئی پی کے مطابق ایک جعلساز نے گوگل میپس پر دفتر کے مقام کے ساتھ جعلی ذاتی رابطہ معلومات جن میں فون نمبر اور ای میل ایڈریس شامل ہیں،درج کر رکھی ہیں اور وہ جاز کیش اور بینک اکاؤنٹس کے ذریعے رقم وصول کرنے کا جھوٹا دعویٰ کر رہا ہے۔
ادارے نے واضح کیا کہ کسی بھی فرد کو پاسپورٹ آفس کی جانب سے ذاتی چینلز کے ذریعے ادائیگیاں وصول کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
عہدیداروں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ محتاط رہیں، اپنی ذاتی معلومات کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں اور کسی بھی غیر مجاز شخص کو ادائیگی نہ کریں۔
ڈی جی آئی پی نے اپنی ایڈوائزری میں کہا کہ خبردار رہیں! اپنی ذاتی معلومات شیئر نہ کریں اور کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو ادائیگی سے گریز کریں۔
یہ بھی پڑھیں: ایم ڈی کیٹ نظام کوعالمی معیار کے مطابق ترتیب دینے کا اعلان
سرکاری رہنمائی یا معلومات کے لیے شہریوں کو ڈی جی آئی پی ہیلپ لائن 051-111-344-777پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمے نے عوام کے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور شہریوں کو دھوکہ دہی سے بچانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
مزید مصدقہ معلومات کے لیے شہریوں کو ڈی جی آئی پی کی سرکاری ویب سائٹ www.dgip.gov.pk یا سوشل میڈیا اکاؤنٹ @dgipofficial پر جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔