کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے شیڈول جاری
Quetta local elections
فائل فوٹو
کوئٹہ: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پولنگ 28 دسمبر 2025 کو ہوگی، شہری یونین کونسلز کی جنرل نشستوں پر امیدواروں کو اپنے کاغذاتِ نامزدگی 13 نومبر سے 17 نومبر تک جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو شفاف اور پرامن انتخابات کے لیے تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:(ن) لیگ نے ستائیسیوں مجوزہ آئینی ترمیم پر پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی

واضح رہے کہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد طویل عرصے سے مؤخر ہوتا آ رہا تھا۔

سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ انتخابات عوام کو مقامی سطح پر نمائندگی اور شہری مسائل کے حل میں بہتری کے نئے مواقع فراہم کریں گے۔