ن لیگ کا ٹکٹ نہ ملنے پر اقبال خان پتافی کا آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان
Iqbal Khan Pitafi
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) مظفرگڑھ سے تعلق رکھنے والے سینئر سیاسی رہنما اقبال خان پتافی نے مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت میں ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔

لاہور: (ویب ڈیسک) مظفرگڑھ سے تعلق رکھنے والے سینئر سیاسی رہنما اقبال خان پتافی نے مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت میں ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 269 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کیلئے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے امیدوار کے انتخاب پر اختلافات سامنے آئے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی نے ابتدائی طور پر اقبال خان پتافی کو امیدوار نامزد کیا تھا، تاہم بعد میں ٹکٹ کسی اور امیدوار کو جاری کر دیا گیا، جس پر ناراض ہو کر اقبال پتافی نے خود کو انتخابی دوڑ میں آزاد امیدوار کے طور پر شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھنے کیلئے آزاد امیدوار کی حیثیت سے میدان میں اتریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا پارٹی کارکنان کے نام اہم پیغام

ذہن نشین رہے کہ یہ نشست پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی میاں علمدار قریشی کے استعفیٰ کے باعث خالی ہوئی تھی، جہاں ضمنی الیکشن 23 نومبر کو منعقد ہوگا۔

اقبال خان پتافی کا کہنا ہے کہ وہ عوام کی طاقت سے کامیابی حاصل کریں گے۔

ان کے اس اعلان کے بعد حلقے میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں اور مختلف گروپوں نے ان کی حمایت یا مخالفت کیلئے رابطے شروع کر دیے ہیں۔