ایم اے او کالج کے قریب ٹرک رکشہ پر الٹ گیا، میاں، بیوی، بیٹا، بہو جاں بحق
ایم اے او کالج کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثے میں میاں، بیوی، بیٹا اور بہو جاں بحق ہوئے/ فائل فوٹو
November, 3 2025
لاہور: (ویب ڈیسک) ایم اے او کالج کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثے میں میاں، بیوی، بیٹا اور بہو جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق تھانہ اسلام پورہ ایم اے او کالج کے قریب بوتلوں سے بھرا ایک ٹرک بے قابو ہو کر رکشے پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار چاروں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025 چیلنج کر نے کا فیصلہ
ریسکیو اہلکار نے بتایا کہ ٹرک کو کرین کے ذریعے اٹھا کر لاشیں نکالی گئیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 60 سالہ شبانہ زوجہ شفیق، 67 سالہ شفیق ولد فردوس محمد، 35 سالہ ساجد ولد شفیق اور 32 سالہ اقرا زوجہ ساجد شامل ہیں۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں مردہ خانے منتقل کر دیں جبکہ ٹریفک جام ہو گئی، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑ دیا۔ پولیس نے مزید کارروائی شروع کر دی۔
ضرور پڑھیں