خطرناک ہنٹا وائرس کا پھیلاؤ، 3 افراد ہلاک

Hantavirus Outbreak
فائل فوٹو
Updated | Published May, 8 2026 |
ایمسٹرڈیم:(ویب ڈیسک) ڈچ کروز شپ پر ہنٹا وائرس کے خوفناک پھیلاؤ نے عالمی سطح پر تشویش پیدا کر دی، وائرس سے متاثر ہو کر تین افراد ہلاک ہو گئے جبکہ بقیہ مسافروں کی نگرانی کی جاری ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کروز شپ میں 28 مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریباً 150 مسافر اور عملے کے ارکان سوار تھے، جس کے باعث وائرس کے ممکنہ بین الاقوامی پھیلاؤ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

24 اپریل کو بحراوقیانوس میں واقع جزیرے سینٹ ہیلینا پر درجنوں مسافر جہاز سے اترے تھے، جس کے بعد مقامی حکام نے فوری طبی نگرانی اور اسکریننگ کا عمل شروع کر دیا۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ وائرس کے انسان سے انسان میں منتقل ہونے کے ابتدائی شواہد سامنے آئے ہیں، جس نے طبی حلقوں میں خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات کسی عالمی وبا کے آغاز کی نشاندہی نہیں کرتے، تاہم تمام ممالک کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ ہنٹا وائرس عموماً متاثرہ شخص کے قریبی اور انتہائی ذاتی رابطے کے ذریعے منتقل ہوتا ہے،وائرس بخار، شدید کمزوری، سانس لینے میں دشواری اور جسمانی درد جیسی علامات پیدا کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات ناگزیر قرار

 

 

 

شہریوں کو غیر ضروری خوف سے بچنے اور صرف مستند معلومات پر اعتماد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں