عمران اشرف کے انتقال کی خبر جعلی نکلی، اداکار نے خود تردید کردی

عمران اشرف نے انتقال کی جھوٹی خبر کی تردید کر دی
عمران اشرف کے انتقال سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو اے آئی سے تیار کی گئی ہے/فائل فوٹو
Updated 14 گھنٹے قبل | Published August, 18 2026 |
کراچی:(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار و میزبان عمران اشرف کے انتقال سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبر جعلی نکلی، اداکار نے خود سامنے آکر اپنی خیریت کی تصدیق کردی ہے۔

سوشل میڈیا پر مصنوعی ذہانت (اے، آئی) سے تیار کی گئی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی، جس میں عمران اشرف کے انتقال کی جھوٹی خبر نشر کی گئی تھی۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد ان کے مداحوں میں تشویش پھیل گئی۔

صورتحال کی نزاکت پر عمران اشرف نے انسٹاگرام کے ذریعے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ وہ بالکل خیریت سے ہیں اور سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر جعلی ہے، انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دانش تیمور سے علیحدگی؟ عائزہ خان نے افواہوں پر جواب دےدیا 

وائرل ویڈیو ایک ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تھی جہاں اسی طرز کی دیگر مصنوعی ویڈیوز بھی موجود ہیں۔ ان ویڈیوز میں مختلف معروف صحافیوں، کرکٹرز اور اداکاروں کو عمران اشرف کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

اسی طرح سوشل میڈیا پر جعلی اور اے آئی سے تیار کردہ مواد کے ذریعے معروف شخصیات کے بارے میں غلط خبریں پھیلانے کا سلسلہ ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.80
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.42 ▼ 0.26
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 379.04 ▲ 0.10
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.85
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 479,189
Gold 22K Per Tola 439,257
Gold 21K Per Tola 419,290
Gold 18K Per Tola 359,392
Silver Per Tola 7,180
Platinum Per oz (USD) 1,882
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 341.59
Diesel HSD Per Litre 269.69
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں