دانش تیمور سے علیحدگی؟ عائزہ خان نے افواہوں پر جواب دےدیا

عائزہ خان نے دانش تیمور سے علیحدگی کی افواہیں پر خاموشی توڑ دی
عائزہ خان نے کہا کہ طلاق یا علیحدگی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد اور جعلی ہیں/فائل فوٹو
Updated | Published August, 18 2026 |
(ویب ڈیسک) پاکستان کی خوبرو اداکارہ عائزہ خان نے شوہر دانش تیمور سے علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔

حال ہی میں عائزہ خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند نمایاں تبدیلیاں کیں، اس کے علاوہ ان کے اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ کے علاوہ دانش کے ہمراہ تصاویر بھی ہٹادی گئیں جس پر مداح خاصے حیران ہوئے۔

اداکارہ کی نجی زندگی سے متعلق چہ مگوئیوں میں اس وقت اضافہ ہوا جب انہوں نے اپنے شوہر دانش تیمور کے ڈرامے ’ہمراہی‘ کے فائنل کی سنیما پریمیئر تقریب میں شرکت نہیں کی۔

تاہم اب عائزہ خان نے ایک فین پیج کی جانب سے کیے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے ان افواہوں کو مسترد کردیا ہے۔

اداکارہ نے واضح کیا کہ ان کی طلاق یا علیحدگی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد اور جعلی ہیں۔

عائزہ کے اس ردعمل کے بعد مداحوں نے بھی سوشل میڈیا پر مختلف انداز میں اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نمرہ خان کی دوسری شادی بھی ختم، سابق شوہر نے طلاق کی تصدیق کردی

بعض صارفین نے جوڑے سے علیحدگی نہ کرنے کی اپیل کی جب کہ کچھ نے سوال اٹھایا کہ اگر افواہیں بے بنیاد ہیں تو عائزہ نے دانش تیمور کے ساتھ تصاویر کیوں ہٹائیں؟

خیال رہے کہ عائزہ خان اور دانش تیمور کو شوبز انڈسٹری کی معروف ترین جوڑی سمجھا جاتا ہے اور یہ وہ جوڑی ہے جسے مداح بھرپور پسند کرتے ہیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.80
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.42 ▼ 0.26
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 379.04 ▲ 0.10
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.85
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 479,189
Gold 22K Per Tola 439,257
Gold 21K Per Tola 419,290
Gold 18K Per Tola 359,392
Silver Per Tola 7,180
Platinum Per oz (USD) 1,882
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 341.59
Diesel HSD Per Litre 269.69
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں