مشہور اداکارہ 35 برس کی عمر میں چل بسی

اداکارہ کی موت کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی /فائل فوٹو
اداکارہ کی موت کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی /فائل فوٹو
Updated | Published August, 17 2026 |
(ویب ڈیسک) بھارتی فلموں ’7 آورز ٹو گوا‘، ’دی فائنل ایگزٹ‘ اور ’گھوسٹ‘ میں اداکاری کے باعث پہچان بنانے والی اداکارہ اننیا راج 35 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں، تاہم ان کی موت کی خبر تقریباً ایک ماہ بعد منظرِ عام پر آئی۔

اننیا راج کے اہلخانہ نے 16 اگست کو ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اداکارہ 15 جولائی کی صبح نیند کے دوران پُرسکون انداز میں دنیا سے رخصت ہوئیں۔ خاندان کی جانب سے ان کی آخری رسومات کی تصاویر بھی اننیا کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کی گئیں۔

اننیا راج نے ہندی فلموں کے علاوہ علاقائی سنیما اور میوزک ویڈیوز میں بھی کام کیا تھا۔ اگرچہ ان کے کریڈٹ پر فلموں کی تعداد زیادہ نہیں، تاہم ’7 آورز ٹو گو‘، ’دی فائنل ایگزٹ‘ اور ’گھوسٹ‘ میں ان کی اداکاری نے انہیں ناظرین میں شناخت دلائی۔

یہ بھی پڑھیں: معروف اداکارہ رِدھیکا رِدھی کی گھر سے لاش برآمد

اداکارہ کی موت کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی۔ اہلخانہ کے مطابق اننیا ایک سال سے زائد عرصے سے جسمانی اور ذہنی تکالیف کا سامنا کر رہی تھیں اور انہوں نے ان مشکلات پر قابو پانے کے لیے بھرپور جدوجہد کی۔ تاہم خاندان نے کسی مخصوص بیماری، طبی عارضے یا تشخیص کی تفصیلات فراہم نہیں کیں، اس لیے ان کی موت کی حتمی وجہ کے بارے میں کوئی مصدقہ معلومات موجود نہیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.80
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.42 ▼ 0.26
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 379.04 ▲ 0.10
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.85
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 479,189
Gold 22K Per Tola 439,257
Gold 21K Per Tola 419,290
Gold 18K Per Tola 359,392
Silver Per Tola 7,180
Platinum Per oz (USD) 1,882
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 341.59
Diesel HSD Per Litre 269.69
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں