عامر خان کی تیسری شادی کی تاریخ سامنے آگئی

Aamir Khan Third Marriage
فائل فوٹو
Updated | Published June, 4 2026 |
ممبئی:(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان ایک بار پھر ازدواجی زندگی کا آغاز کرنے جا رہے ہیں،اس سلسلے میں ان کی تیسری شادی کی تاریخ بھی سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 61 سالہ اداکار آئندہ ماہ اپنی مبینہ گرل فرینڈ گوری سپراٹ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق عامر خان اور گوری سپراٹ کی شادی کی تقریب انتہائی سادہ اور نجی نوعیت کی ہوگی۔ اس شادی میں صرف قریبی اہل خانہ اور چند خاص دوستوں کو مدعو کیے جانے کا امکان ہے، تقریب کو میڈیا اور بڑی عوامی توجہ سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ شادی 5 جولائی کو متوقع ہے، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ یا تو کورٹ میرج ہوگی یا پھر گھر پر سادگی سے قانونی دستخط کے ذریعے اس رشتے کو باضابطہ شکل دی جائے گی، دونوں خاندان اس فیصلے سے مطمئن ہیں اور جلد رسمی اعلان بھی کیا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ یہ عامر خان کی تیسری شادی ہوگی، اس سے قبل انہوں نے 1986 میں رینا دتہ سے شادی کی تھی جو 2002 میں طلاق پر ختم ہوئی۔ اس شادی سے ان کے دو بچے ہیں جنید خان اور آئرا خان، بعد ازاں عامر خان نے کرن راؤ سے شادی کی تھی جو بعد میں علیحدگی پر ختم ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:معروف انفلوئنسر کی گھر سے لاش برآمد، قتل کا شبہ

عامر خان کی نئی شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری اور مداحوں میں دلچسپی بڑھ گئی ہے اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.22 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.33 ▲ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.46 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76 ▲ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.12 ▲ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938 ▼ 550
Gold 22K Per Tola 383,110 ▼ 504
Gold 21K Per Tola 365,696 ▼ 481
Gold 18K Per Tola 313,454 ▼ 412
Silver Per Tola 5,876 ▲ 51
Platinum Per oz (USD) 1,594 ▼ 3.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73 ▲ 4.58
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71 ▼ 0.19
LPG Per Kg 241.43 ▼ 62.38
ضرور پڑھیں