مومنہ اقبال کی شادی تقریبات کا آغاز، دعائے خیر کی تصاویر وائرل
چند روز قبل اداکارہ مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کے نکاح کی تقریب سادگی سے منعقد ہوئی جس میں اہلخانہ و چند قریبی عزیز و اقارب شریک ہوئے ، اداکارہ کے شوہر حمزہ حبیب نے ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران نکاح کی تصدیق کی تھی۔
اب اداکارہ مومنہ اقبال نے دعائے خیر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیں جن دلہا دلہن کا حسین انداز اور خوبصورت لباس توجہ کا مرکز بن گیا۔
رپورٹس کے مطابق مومنہ کی شادی کی باقاعدہ تقریبات کا آج سے شروع ہو رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں مومنہ اقبال سنہرے اور ہلکے گلابی (ٹی پنک) رنگ کا خوبصورت غرارہ زیب تن کیے دکھائی دے رہی ہیں جس پر نفیس سنہری دبکا ورک کیا گیا تھا۔
دوسری جانب اداکارہ کے شوہر حمزہ حبیب نے بھی ہلکے ٹی پنک رنگ کا کرتا شلوار اور کوٹ زیب تن کر رکھا تھا۔
تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز میں دونوں خوش اور پُرجوش دکھائی دیے جبکہ مداح بھی اس خوبصورت جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مومنہ اقبال کو قتل کی دھمکیاں، اداکارہ کا کارروائی کا مطالبہ
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جوڑے کو نئی زندگی کی شروعات پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ مومنہ اقبال کی رخصتی کی تقریب یکم جون کو لاہور میں ہو گی۔