مومنہ اقبال کو قتل کی دھمکیاں، اداکارہ کا کارروائی کا مطالبہ

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف و خوبرو اداکارہ مومنہ اقبال کو مبینہ طور پر قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں۔
فوٹو بشکریہ مومنہ اقبال سوشل میڈیا
Updated 23 گھنٹے قبل | Published May, 19 2026 | Muhammad Bilal
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف و خوبرو اداکارہ مومنہ اقبال کو مبینہ طور پر قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں۔

اداکارہ مومنہ اقبال نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ میں قتل کی دھمکیوں کا انکشاف کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطلوبہ شخص کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔

مذکورہ پوسٹ میں مومنہ اقبال نے بتایا کہ انہیں طویل عرصے سے ایک بااثر شخصیت کی جانب سے ہراساں کیا جارہا ہے اور ان سمیت اہل خانہ کو مسلسل دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ این سی سی آئی اے، ایف آئی اے اور پنجاب پولیس کو متعدد بار رپورٹ کیا لیکن اس کے باوجود ملوث فرد کے سیاسی اثر و رسوخ کے باعث کوئی مناسب کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی الٹا حوصلہ شکنی کی گئی۔

مومنہ اقبال نے لکھا کہ مجھے اور میرے خاندان کو شدید خطرات لاحق ہیں، میری متعلقہ حکام سے درخواست ہے کہ فوری طور پر غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور میرے خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

اداکارہ نے اعلیٰ حکام سے درخواست کی کہ اس معاملے میں فوری ایکشن لیا جائے اور ان کی مدد کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ نمرہ خان دوسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک

مومنہ اقبال نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ متعلقہ ادارے کسی بھی شخص کے خلاف غیر جانبدارانہ اور قانونی کارروائی کریں گے جو اختیارات کے ناجائز استعمال یا انصاف کی راہ میں رکاوٹ میں ملوث پایا گیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کی شکایت پر فوری کارروائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.22 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.33 ▲ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.46 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76 ▲ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.12 ▲ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938 ▼ 550
Gold 22K Per Tola 383,110 ▼ 504
Gold 21K Per Tola 365,696 ▼ 481
Gold 18K Per Tola 313,454 ▼ 412
Silver Per Tola 5,876 ▲ 51
Platinum Per oz (USD) 1,594 ▼ 3.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73 ▲ 4.58
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71 ▼ 0.19
LPG Per Kg 241.43 ▼ 62.38
ضرور پڑھیں