اداکارہ نمرہ خان دوسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نمرہ خان دوسری مرتبہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔
فوٹو بشکریہ نمرہ خان سوشل میڈیا
Updated 18 گھنٹے قبل | Published May, 4 2026 | Muhammad Bilal
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نمرہ خان دوسری مرتبہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔

حال ہی میں اداکارہ نمرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کو اپنی دوسری شادی کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر شوبز شخصیات اور ان کے مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

نمرہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں انہوں نے شوہر کا چہرہ ظاہر نہیں کیا۔

تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ یہ کہانی اللہ تعالیٰ نے ہماری ملاقات سے بہت پہلے لکھ دی تھی، آج اس کا آغاز ہے اور بہت کچھ ابھی باقی ہے، یہ ایک خوبصورت شروعات ہے جو اللہ کی برکت سے ہوئی ہے۔

علاوہ ازیں اداکارہ نے اپنی ایک اور پوسٹ میں کچھ تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں بتایا کہ وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں۔

اس کے علاوہ اپنے انسٹاگرام کے بائیو پر انہوں نے 'الحمداللہ میریڈ' لکھا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ نمرہ خان کی یہ دوسری شادی ہے، اس سے قبل وہ 2020 میں راجہ افتخار سے شادی کے بندھن میں بندھی تھیں تاہم یہ رشتہ زیادہ دیر نہ چل سکا اور دونوں نے شادی کے چند ماہ بعد ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.22 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.33 ▲ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.46 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76 ▲ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.12 ▲ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938 ▼ 550
Gold 22K Per Tola 383,110 ▼ 504
Gold 21K Per Tola 365,696 ▼ 481
Gold 18K Per Tola 313,454 ▼ 412
Silver Per Tola 5,876 ▲ 51
Platinum Per oz (USD) 1,594 ▼ 3.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73 ▲ 4.58
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71 ▼ 0.19
LPG Per Kg 241.43 ▼ 62.38
ضرور پڑھیں