مایکل جیکسن کی زندگی پر مبنی فلم کب ریلیز ہو گی؟
Michael Jackson movie Michael
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا کے لیجنڈ پاپ اسٹار مائیکل جیکسن کی زندگی پر مبنی شاندار ہالی ووڈ بایوپک فلم مائیکل آج ریلیز ہو گی۔

فلم کی ریلیز کے ساتھ ہی شائقین میں زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ ٹریلر نے پہلے ہی عالمی سطح پر بڑی توجہ حاصل کر لی تھی۔

یہ فلم معروف ہدایت کار انٹوان فوکا کی ہدایت کاری میں تیار کی گئی ہے جبکہ اس کی پروڈکشن گراہم کنگ نے کی ہے۔ فلم میں مائیکل جیکسن کا کردار ان کے حقیقی بھتیجے جعفر جیکسن نے ادا کیا ہے، جو اس پروجیکٹ کے ذریعے اپنے اداکاری کے کیریئر کا آغاز کر رہے ہیں۔

فلم میں جولینوالڈو سمیت مختلف اداکار مائیکل کے بچپن کے کرداروں میں نظر آتے ہیں، جبکہ مرکزی کاسٹ میں کولمین ڈومنگو اور مائلس ٹیلر جیسے بڑے نام بھی شامل ہیں۔

فلم کی کہانی مائیکل جیکسن کی ابتدائی زندگی سے شروع ہو کر جیکسن 5 کے دور اور پھر ان کے عالمی سپر اسٹار بننے کے سفر کو دکھاتی ہے۔ اس میں ان کے میوزک کیریئر، خاندانی تعلقات اور شہرت کے دباؤ جیسے پہلوؤں کو نمایاں کیا گیا ہے۔

کہانی کا فوکس خاص طور پر 1980 کی دہائی کے مشہور Bad Tour تک رکھا گیا ہے، جبکہ بعد کی زندگی کو نسبتاً کم دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف بھارتی اداکارہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں

دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم کی تیاری کے دوران اسکرپٹ میں متعدد تبدیلیاں کی گئیں اور بعد میں ری شوٹس بھی کیے گئے، جس کے باعث کچھ حصوں کو محدود کر دیا گیا۔ اس کے باوجود ناقدین کے مطابق فلم بصری طور پر شاندار، موسیقی سے بھرپور اور ایک مضبوط بایوپک پروجیکٹ ثابت ہو سکتی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.22 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.33 ▲ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.46 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76 ▲ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.12 ▲ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938 ▼ 550
Gold 22K Per Tola 383,110 ▼ 504
Gold 21K Per Tola 365,696 ▼ 481
Gold 18K Per Tola 313,454 ▼ 412
Silver Per Tola 5,876 ▲ 51
Platinum Per oz (USD) 1,594 ▼ 3.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73 ▲ 4.58
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71 ▼ 0.19
LPG Per Kg 241.43 ▼ 62.38
ضرور پڑھیں