ہنی سنگھ نے پاکستانی سرائیکی گانا گا کر حیران کر دیا
Homey Singh
ممبئی:(ویب ڈیسک) معروف بھارتی گلوکار اور ریپر ہنی سنگھ نے سرائیکی زبان کا مشہور گانا ;بسم اللہ کراں گاکر سب کو حیران کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہنی سنگھ کی ایک ویڈیو بہت وائرل ہو رہی ہے،جس میں انہیں سرائیکی گانا گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ہنی سنگھ نے اس دوران پاکستان کے نامور گلوکار ندیم عباس لونے والا کو خراج تحسینِ پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ گانا ان کا ہے اور انہیں گانے کے اصل تخلیق کار کا کریڈٹ دے رہا ہوں۔

ویڈیو میں ہنی سنگھ کو اس گانے کو بہترین انداز میں پیش کرتے ہوئے حاضرین سے داد وصول کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ مداحوں نے کہا کہ ان کا ندیم عباس کا حوالہ دینا اور پاکستانی گلوکار کو کریڈٹ دینا ہمیں بے حد پسند آیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے ہنی سنگھ کے اس انداز کو سراہا اور کہا کہ یہ دونوں ممالک کے فنکاروں کے درمیان مثبت رویے کی بہترین مثال ہے۔

واضح رہے کہ ندیم عباس لونے والا کا یہ گانا "بسم اللہ کراں" ان کی 2015 کی مشہور البم اداس گانے کا حصہ تھا،جو پاکستان اور سرائیکی زبان کے سننے والوں میں کافی مقبول ہوا تھا۔ہنی سنگھ کی اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سرائیکی ثقافت اور موسیقی کو مزید پذیرائی ملی ہے اور لوگوں نے اس پر مثبت تبصرے بھی کیے ہیں۔