کیا عائزہ خان ڈرامہ انڈسٹری چھوڑنے لگی ہیں؟
Image
کراچی :(ویب ڈیسک )پاکستان شوبز کی مقبول اداکارہ عائزہ خان کا اس وقت ٹی وی پر ڈرامہ جان جہاں آن ائیر ہے جس میں ان کے ہمراہ حمزہ علی عباسی ہے،تاہم اس ڈرامے کے چلتے ان سے متعلق یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ وہ ڈرامہ انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی ہیں۔
 
تفصیلات کے مطابق مقبو ل اداکارہ کےمشہور ڈرامہ سیریل ’جان جہاں‘ کی آخری قسط نشر ہونے والی ہے۔اس ڈرامے میں ان کے ہمراہ حمزہ علی عباسی ہیں،دونوں اس سے قبل سپر ہٹ ڈرامے پیارے افضل میں آئے تھے اور انکی جوڑی کو خوب سراہا گیا تھا۔
 
ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ عائزہ خان نے گذشتہ سال نومبر 2023 میں انسٹاگرام پر ایک پیغام میں کہا تھا کہ ’جان جہاں‘ ان کا آخری پراجیکٹ ہے،اس پیغام میں انہوں نے انڈسٹری سے ممکنہ علیحدگی کی طرف اشارہ کیا تھا۔
 
ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ کے حوالے سے آنے والی خبروں نے انکے مداحوں کو شش و پنج میں مبتلا کردیا ہے ،مداحوں کے لیے یہ بات ہضم کرنا ناممکن ہے کہ ان کی پسندیددہ اداکارہ کا یہ آخری پراجیکٹ ہے جس کے بعد مبینہ طور پر وہ سکرین پر جلوہ گر نہ ہوں۔
 
سال 2013 کے بلاک بسٹر ڈرامہ ’پیارے افضل‘ میں عائزہ خان اور حمزہ علی عباسی بطور جوڑی کاسٹ کیے گئے تھے اور اب 10 سال بعد دونوں ایک ساتھ بطور جوڑی ’جانِ جہاں‘ میں نظر آرہے ہیں۔
 
حمزہ علی عباسی نے کچھ عرصہ قبل شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنا وقت دین کی خدمات کے لیے صرف کریں گے تاہم پھر انہوں نے اس حوالے سے یو ٹرن لیا اور انہوںنے دوبارہ سے انڈسٹری میں واپس آنے کا عندیہ دیا،
 
انہوں نے کچھ اشتہارات میں بھی کام کیا اور پھر اب وہ تقریبا دس سال بعد چھوٹی اسکرین پر جلوہ گر ہوئے اور جان جہاں میں کام کیا  جس میں ان کے ساتھ عائزہ خان تھیں۔
 
عائزہ اور حمزہ علی عباسی کی جوڑی کو پیارے افضل میں بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا،یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ دونوں اداکاروں کو اس ڈرامے نے شہرت کی بلندیو ں پر پہنچایا۔
 
عائزہ خان اس ڈرامے کے بعد نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اردو بولنے اور سمجھنے والوں کی پسندیدہ اداکار بن گئیں جب کہ حمزہ علی عباسی نے بھی اپنی منفرد فین فالوونگ بنائی۔
 
 
          
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.22 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.33 ▲ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.46 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76 ▲ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.12 ▲ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938 ▼ 550
Gold 22K Per Tola 383,110 ▼ 504
Gold 21K Per Tola 365,696 ▼ 481
Gold 18K Per Tola 313,454 ▼ 412
Silver Per Tola 5,876 ▲ 51
Platinum Per oz (USD) 1,594 ▼ 3.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73 ▲ 4.58
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71 ▼ 0.19
LPG Per Kg 241.43 ▼ 62.38
ضرور پڑھیں