ایل پی جی لے کر ایک اور بحری جہاز کراچی پہنچ گیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published October, 25 2026 |
کراچی(ویب ڈیسک)لیکوفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) لے کر ایک اور بحری جہاز کراچی پہنچ گیا، جس سے ملک میں گیس کی طلب پوری کرنے اور قیمتوں میں کمی کی امید پیدا ہوگئی ہے۔

ترجمان پورٹ قاسم اتھارٹی کے مطابق بحرین سے ایل پی جی لے کر آنے والا بحری جہاز ’یلو اسٹون‘ 24 اکتوبر کو پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوا۔ جہاز 4 ہزار میٹرک ٹن ایل پی جی لے کر پہنچا، جبکہ بندرگاہ پر گیس کی کھیپ کی ہینڈلنگ بھی مکمل کرلی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور رنگ روڈ پر ٹریفک جرمانوں میں بڑا اضافہ، نئے نرخ جاری

ماہرین کے مطابق ایل پی جی کی درآمد سے مقامی طلب پوری کرنے میں مدد ملے گی۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی سپلائی بہتر ہونے کے بعد قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ اکتوبر کے لیے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 279 روپے 34 پیسے فی کلو مقرر ہے، تاہم ملک کے مختلف شہروں میں یہ 600 سے 650 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.00 ▲ 0.47
🇪🇺 Euro EUR → PKR 309.49 ▼ 0.29
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.56 ▼ 0.28
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.97 ▲ 0.29
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.43 ▲ 0.13
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.53 ▲ 0.12
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 414,547 ▼ 12
Gold 22K Per Tola 380,001 ▼ 11
Gold 21K Per Tola 362,729 ▼ 11
Gold 18K Per Tola 310,910 ▼ 9
Silver Per Tola 5,593 ▼ 1
Platinum Per oz (USD) 1,550 ▼ 3.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 377.71 —
Diesel HSD Per Litre 275.24 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 330.96 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں