سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 16 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 165 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 1 ہزار 600 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 39 ہزار 36 روپے ہوگئی۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1 ہزار 372 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 76 ہزار 402 روپے کی سطح پر آگئی۔
سونے کے ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھنے میں آئی، مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 81 روپے سستی ہونے کے بعد 6 ہزار 175 روپے کی ہوگئی، جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 69 روپے کی کمی کے بعد 5 ہزار 294 روپے ریکارڈ کی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 28 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 181 ڈالر ہوگئی تھی۔ اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 2 ہزار 800 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 40 ہزار 636 روپے تک پہنچ گیا تھا۔
گزشتہ روز فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 401 روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 77 ہزار 774 روپے ہوگئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:آٹے کی قیمت میں بڑی کمی، تھیلا کتنے کا ہوگیا؟
حالیہ کمی کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ نے خریداروں اور سرمایہ کاروں کی توجہ ایک بار پھر صرافہ مارکیٹ کی جانب مبذول کرادی ہے۔