پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں مقرر ، نوٹی فکیشن جاری
فائل فوٹو
Updated | Published October, 7 2026 |
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا،پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے
پٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول قیمت میں 1 روپیہ 82 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 396 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقررکی گئی ہے۔
حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 91 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 394 روپے 94 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میٹرک طلبہ کو ای بائیکس کی فراہمی کا عمل شروع
اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمت 08 اکتوبر کے لیے ہیں۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہے۔