عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری

Crude Oil Prices
فائل فوٹو
Updated 12 گھنٹے قبل | Published September, 3 2026 |
کراچی: (ویب ڈیسک) مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں مختلف اقسام کے خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ اور کمی ریکارڈ کی گئی۔

عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 0.04 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد برینٹ خام تیل 95.67 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا۔

معاشی ماہرین کے مطابق خطے میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر تیل کی سپلائی کے حوالے سے خدشات بڑھ رہے ہیں، جس کا براہِ راست اثر خام تیل کی قیمتوں پر پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ امریکی خام تیل کی قیمت 0.21 فیصد اضافے کے بعد 91.20 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی۔

ادھر اماراتی مربن خام تیل کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، مربن خام تیل 0.05 ڈالر کی کمی کے بعد 106.10 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آنے والے دنوں میں اچھی خبر ملے گی: وفاقی وزیر پیٹرولیم

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال عالمی آئل مارکیٹ کیلئے انتہائی اہم ہے، خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا تو تیل کی پیداوار، ترسیل اور عالمی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جس کے باعث آنے والے دنوں میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ سکتا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.60 ▲ 0.30
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.87 ▲ 1.62
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.54 ▲ 1.57
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.47 ▲ 0.48
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▲ 0.08
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.31 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 449,561 ▼ 13,802
Gold 22K Per Tola 412,098 ▼ 12,651
Gold 21K Per Tola 393,366 ▼ 12,076
Gold 18K Per Tola 337,171 ▼ 10,351
Silver Per Tola 6,670 ▼ 270
Platinum Per oz (USD) 1,734 ▼ 70.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.60 ▼ 1.27
Diesel HSD Per Litre 199.98 ▼ 52.05
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 ▲ 15.20
LPG Per Kg 241.43 ▼ 17.22
ضرور پڑھیں