بحری شعبے میں 9 ارب ڈالر تک سرمایہ کاری کی راہ ہموار

وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انور چوہدری
وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انور چوہدری نے منصوبوں کے بارے میں بتایا/ فائل فوٹو
Updated | Published August, 28 2026 |
اسلام اباد (ویب ڈیسک) پاکستان کے بحری شعبے میں بڑی غیر ملکی سرمایہ کاری کے امکانات روشن ہو گئے، بڑے منصوبوں کے لیے 6 سے 9 ارب ڈالر مالیت کی سرمایہ کاری کی تجاویز موصول ہوئی ہیں۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انور چوہدری کے مطابق سرمایہ کاری کی تجاویز میں کارگو ٹرمینل، ایل این جی، آئل اور کنٹینر ٹرمینلز سمیت مختلف منصوبے شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی جفرافیائی اہمیت کے باعث خلیجی خطے میں عارضی متبادل کے بجائے مستقل علاقائی میری ٹائم ہب بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

جنید انور چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے گزشتہ مالی سال بحری شعبے سے تقریبا تھری 39.6 کروڑ ڈالر کا منافع حاصل کیا، جبکہ نیشنل پورٹس ماسٹر پلان کے تحت بنکرنگ سہولیات، آف ڈاک ٹرمینلز اور اضافی ٹرانس شپمنٹ صلاحیت بھی تیار کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حج ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے واجبات کی پہلی قسط کی ادائیگی جاری

وفاقی وزیر کے مطابق حکومت کا مقصد صرف ملکی معیشت میں بحری شعبے کا حصہ بڑھانا نہیں بلکہ اسے زر مبادلہ، صنعتی ترقی اور روزگار کا بڑا ذریعہ بنانا ہے۔

حکومت نے 2047 تک پاکستان کی میری ٹائم معیشت کو 100 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ متوقع سرمایہ کاری اور جدید منصوبوں سے پاکستان کو عالمی تجارت، معاشی سرگرمیوں اور علاقائی روابط کا اہم مرکز بنانے میں مدد ملے گی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.60 ▲ 0.49
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.57 ▼ 1.37
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.72 ▼ 1.06
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.98 ▲ 0.21
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▲ 0.13
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.27 ▲ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 480,418
Gold 22K Per Tola 440,383
Gold 21K Per Tola 420,366
Gold 18K Per Tola 360,314
Silver Per Tola 7,152
Platinum Per oz (USD) 1,843 ▼ 3.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.60
Diesel HSD Per Litre 269.69
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں