حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ/فائل فوٹو
Updated | Published August, 24 2026 |
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا۔ حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 341 روپے 98 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 370 روپے 69 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 25 اگست 2026 تک ہوگا۔